RSS Feed

21 June, 2017 18:06

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

21-JUNE-2017

میں دو ہزار سات میں نیوی میں بھرتی ہو گیا تھا پھر ایک سال بعد چھوڑد ی اور کرکٹ کھیلنے لگا۔ فخر زمان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرا ڈیبیو دنیا کی نمبر ون ٹیم ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوا مجھ پر بہت پریشر تھا۔

مخالف باؤلروں کو ابھی میری کمزوریوں کا پتہ نہیں ہے وہ میرے مظبوط پوائنٹ پر باؤلنگ کرواتے رہے۔

فائنل سے پہلے میری طبیعت خراب ہو گئی تھی فزیو نے میرے ساتھ تین گھنٹے لگائے صبح تک میں فٹ ہو چکا تھا۔

ابتدا میں بھارتی باؤلر منصوبہ بندی کے تحت باؤلنگ کرواتے رہے لیکن میں نے کوئی رسک نہیں لیا۔

جب مجھے پتہ چلا کہ جس بال پر میں آؤٹ ہوا ہوں وہ نو بال ہے تو بہت خوش ہوا۔

میں نے ایک اکیڈمی بھی بنائی ہوئی ہے جس میں تقریبا ستر اسی لڑکے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

میری اکیڈمی سے اب تک انڈر سکسٹین کے کچھ لڑکے نکلے ہیں۔

میرے پسندیدہ کھلاڑی پاکستان سے شرجیل خان جبکہ عالمی طور پر گلکرسٹ ہیں۔

نوجوان کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ

مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں جو چیمپئین بنی۔

یووراج سنگھ دنیا کا بہت بڑا بیٹسمین ہے اسے آؤٹ کر کے بہت خوشی محسوس ہوئی۔

میرا پسندیدہ کھلاڑی اجیت مشرا ہے لیکن وہ بہت کم کھیلتا ہے۔

بھارت کے خلاف پہلے میچ سے پہلے پریشر تھا لیکن بعد میں کچھ محسوس نہیں ہوا۔

بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پانچ نئے کھلاڑی کھیل رہے تھے تھوڑے نروس تھے قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔

میری کوشش ہو گی کہ لمبے عرصے تک پاکستان کی خدمت کروں اور دنیا کا نمبر ون باؤلر بنوں۔

چیف سلیکٹر اور سابقہ کپتان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا کہ

پاکستان کی جیت پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

شاداب خان اور فخر زمان جیسے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنے کا بہت فائدہ ہوا۔

ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہمیں اپنا ڈومیسٹک سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمارے پاس اس وقت اظہر محمود اور عبدالرزاق جیسا آل راؤنڈر نہیں ہے جو ساتویں نمبر پر بیٹنگ کر سکے۔

میری پوری کوشش ہے کہ پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن جائے۔

بڑے کھالڑیوں کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ بری صورت حال سے کم بیک کرتے ہیں شاداب خان نے بھارت کے خلاف ایسا ہی کیا۔

شاداب کی انگلیوں میں بہت زیادہ سپن ہے اس کی گگلی بہت تیزی سے آتی ہے۔

اظہر محمود کی وجہ سے ہماری باؤلنگ میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: