RSS Feed

10 July, 2017 17:27

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

10-JULY-2017

میں آج اپنی قوم کے لئیے بڑا خوش ہوں پاناما کا کیس کوئی میرا زاتی کیس نہیں تھا۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مسلم لیگ ن کے وزرا ٹی وی پر کہتے رہے کہ مے فیر اپارٹمنٹس نواز شریف کے ہیں لیکن وہ اس کا انکار کرتے رہے۔

شریف خاندان ایک مافیا ہے جس کے خلاف میں اکیلا جدو جہد کرتا رہا۔

منی لانڈرنگ کرپشن سے بھی بڑا جرم ہے پیسہ ملک سے باہر چلا جاتا ہے اور اس ملک کو قرضہ لینا پڑتا ہے۔

نواز شریف نے ہر ادارے میں اپنے کرپٹ لوگوں کو بٹھایا ہو اہے۔

اگر شریف خاندان مجھے دس ارب روپے کی آفر کر سکتا ہے تو ججوں کو کتنی کی ہو گی میں جے آئی ٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مسلم لیگ ن اب مر چکی ہے پاکستان میں اور اوورسیز پاکستانی بے حد خوش ہیں۔

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمبنٹ کے اجلاس کے لیے ریکوزیشن دیں اور وہاں کہیں گے کہ ایک کرپٹ آدمی پاکستان کا وزیراعظم کیسے ہو سکتا ہے۔

ہمارا آئندہ لائحہ عمل کیا ہو گا یہ ہم کل اعلان کریں گے۔

جے آئی ٹی میری توقع سے بڑھ کر تفصیلات سامنے لے کر آئی ہے۔

دبئی کے مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ دبئی سے گلف اسٹیل کا پیسہ قطر نہیں گیا اس سے قطری خط فراڈ ثابت ہو گیا ہے۔

شریف خاندان کے نام ای سی ایل پر ڈال دینے چاہئییں۔

میری ایک کال پر اتنے لوگ باہر آیں گے کہ جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہ مل سکے۔

جنگ گروپ کو پتہ ہے کہ نواز شریف مجرم ہے پیسہ لے کر اس کا دفاع کر رہا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ اللہ کے فضل سے پیر کو سپریم کورٹ نواز شریف کو نا اہل قرار دے دے گی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک طاقتور کو قانون کے نیچے لایا گیا ہے۔

اگر فوج نواز شریف کا ساتھ نہ دے تو اس کے خلاف سازش اور اگر جے آئی ٹی کرپشن کی تحقیقات کرے تو سازش۔

میں پارلیمنٹ میں جاؤں گا اور لکھی ہوئی نہیں بلکہ اپنے دل سے تقریر کروں گا۔

میں سمجھتا تھا کہ سپریم کورٹ کو نواز شریف کو نا اہل قرار دے دینا چاہئیے تھا لیکن جے آئی ٹی بہت سی نئی چیزیں سامنے لے کر آئی ہے۔

میں قوم کو مبارکباد دیتا ہوں آج ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

میں نے نیازی سروسز کی مکمل منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔

پنجاب کا کوئی ایسا کنٹریکٹ نہیں ہے کہ جس میں نواز شریف کا بیٹا پیسہ نہیں بناتا۔

مسلم لیگ ن میں سے کبھی کسی نے کھڑا ہو کر نواز شریف سے نہیں کہا کہ خود پر لگنے والے الزامات کو کلئیر کرو۔

مسلم لیگ ن کے بہت سے لوگ پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں لیکن نواز شریف سے ڈرتے ہیں کیونکہ یہ ایک مافیا ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: