RSS Feed

12 July, 2017 17:28

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

12-JULY-2017

ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لئیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

وزیراعظم نے کہا تھا کہ ان کے خلاف کچھ ثابت ہو گیا تو وہ استعفی دے دیں گے ہم پارلیمنٹ میں ان کو ان کا وعدہ یاد دلایں گے۔

بہتر ہو گا کہ نا اہل ہونے سے پہلے میاں نواز شریف کوئی فیصلہ کرلیں۔

چوہدری نثار مسلم لیگ ن سے ہمیشہ وفادار رہے ہیں جیلیں کاٹی ہیں ان کو وزیراعظم بنا لیں۔

مسلم لیگ ن اپنی سیاست پر خود کش حملہ کرنے جا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ

بلاول بھٹو نے پارٹی میٹنگ میں کہہ دیا ہے کہ نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کریں گے۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف کا وزیراعظم کے عہدے پر رہنا قانونی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔

نواز شریف جے آئی ٹی کے بیشتر سوالات پر کہتے رہے کہ انہیں علم نہیں ہے یا انہوں نے دستاویزات نہیں دیکھیں۔

شاہد خاقان عباسی کا نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کرنا ان کی سیاسی مجبوری ہے۔

چوہدری نثار سے لاکھ اختلافات سہی لیکن وہ ایک کھڑا ہو جانے والا اور مسلم لیگ ن کا وفادار آدمی ہے اسے وزیراعظم بنا لیں۔

سپریم کورٹ نے خود جے آئی ٹی بنائی اسے ہر قسم کے اختیارات دئیے وہ اس کی رپورٹ کیوں نہیں مانے گی۔

سپریم کورٹ نے اگر شریف خاندان کی جے آئی ٹی میں بیانات کی وڈیو جاری کر دی تو ان کو بہت زلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ

جے آئی ٹی کی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس میں ایک سچ ہے تو دس جھوٹ شامل ہیں۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ دنیا کی کسی عالت کے لئیے قابل قبول نہیں ہو گی۔

پی ٹی آئی نے پاناما کیس پر عدالت میں جو پٹیشن داخل کی تھی جے آئی ٹی رپورٹ اسی موقف پر بنی ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: