RSS Feed

17 May, 2018 15:53

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

17-MAY-2018

نواز شریف اب ایک بہت ہی مایوس کن صورت حال میں ہیں۔ نوید قمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف کا بیان ڈان لیکس کا ہی تسلسل ہے۔

شہباز شریف اب چیزیں ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسا ہو نہیں رہا۔

پاکستان کو شدید خطرات ہیں نواز شریف جس لیول پر ہیں ان کو سب پتہ ہے۔

پاکستن ایٹم بم بنا رہا تھا ساری دنیا کہہ رہی تھی آپ بم بنا رہے ہیں لیکن جب تک بن نہیں گیا ہم نہیں مانے۔

کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو راز میں رکھنا پڑتی ہیں۔

میاں صاحب اچھی باتیں اس وقت کرتے ہیں جب وہ مشکل میں ہوتے ہیں۔

ہم فاٹا کو کے پی کے میں مکمل طور پر شامل کرنا چاہتے ہیں بلکہ تھوڑا اس سے بھی آگے جانا چاہتے ہیں۔

فاٹا کو کے پی کے میں شامل کرنے کے لئیے اجلاس بلایا گیا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ آئے لیکن حکومتی لوگ نہیں آئے۔

پی ٹی آئی کے شبلی فراز نے کہا کہ

نواز شریف جب سے نا اہل ہوئے ہیں اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔

نواز شریف کا بیان اگر ملک کو نقصان پہنچائے تو وہ قابل قبول نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کمزور وزیراعظم ہیں وہ دونوں اطراف کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن میں بات وہ چلتی ہے جو نواز شریف کہیں چاہے ان کے بھائی بھی اس کو رد کر دیں۔

نواز شریف پر کرپشن کا کیس چل رہا ہے اور وہ سزا کے قریب ہیں اور وہ اب کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

نواز شریف اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے لوگوں کی اپنے کرپشن کے مقدمات سے توجہ ہٹا دی ہے۔

جمہوریت کے لئیے اگر کسی نے قربانی دی تھی تو وہ بھٹو نے دی ہے ان کا کوئی زاتی مفاد نہیں تھا۔

ہم فاٹا کو مکمل طور پر کے پی کے میں شامل کرنا چاہتے ہیں حکومکت فضل ارحمان اور اچکزئی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان نے کہا کہ

نواز شریف کا بیان ہمارے لئیے بہت مشکل صورت حال ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تو نواز شریف اگلے دن اپنے بیان پر قائم رہے۔

اگر کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں تو بڑوں کو بیٹھ کر ان کو دور کر لینا چاہئیے۔

رانا ثنا اللہ کا بیان اینٹی ملٹری اور جیوڈیشری ہے اور سمجھا جا رہا ہے کہ ان کا آپس میں جوڑ ہے۔

فاٹا میں جن جماعتوں کی اکثریت ہے ان کے مشورے سے کوئی قدم اٹھانا چاہئیے۔

فاٹا کو کے پی کے میں شامل ہو جانا چاہئیے مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئیے۔

مسلم لیگ ن کے شیخ فیاض الدین نے کہا کہ

ہم نے شہباز شریف کے سامنے اپنے خدشات پیش کئیے کہ موجودہ صورت حال میں ہم کس طرح لوگوں کا سامنا کریں گے۔

میڈیا میں ہمیں غدار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ہم ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ جلد ختم نبوت کے مسئلے پر بیان دیں گے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: