RSS Feed

14 July, 2015 07:25

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

13-JULY-201

آصف علی زرداری نے جو ہسٹیریکل بیان دیا تھا اس کا ر عمل آیا کہ ایسے بیانات اب نہیں چلیں گے۔ شیریں مزاری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بلاول بھٹو اور کور کمانڈر کراچی کی ملاقات ہونا ایک اچھی بات ہے۔ شیریں مزاری

ہمیں کہا جا رہا ہے کہ تم نے فوج کو بلایا تھا اب بھگتو۔ وسیم اختر

الطاف حسین نے کہا ہے کہ چاہے کوئی ادارہ ہو یا سیاسی جماعت ہو اپنے اندر سے گندے انڈے نکالے۔ وسیم اختر

الطاف حسین نے کہا ہے کہ نوا شریف سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ان کا اپنا وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے۔ وسیم اختر

یہ بات درست ہے کہ مشرف نے کہا تھا کہ ہم کشمیر پر چار نکاتی فارمولے کو مان لیں۔ سید علی گیلانی

میں نے مشرف کے ماتھے پر بوسہ دیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کشمیر کے مسلئے پر کام کرتے رہیں۔ سید علی گیلانی

بعد میں مشرف نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر کمپرومائز کرنا چاہئیے۔ سید علی گیلانی

مشرف کا فارمولا یہ تھا کہ بھارت کا کشمیر اس کے پاس رہے اور ہمارا ہمارے پاس بس ان کو آنے جانے کی اجازت ہونی چاہئیے۔ سید علی گیلانی

میں نے انہیں کہا کہ ہمیں اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہئیے ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ بش اور ٹونی بلیر ہیں۔ سید علی گیلانی

میں نے مشرف کو کہا کہ ہم آپ کا فارمولا نہیں مانتے تو وہ غصے سے اٹھ کر کمرے سے باہر چلے گئے۔سید علی گیلانی

کشمیری لیڈروں کے را کے ساتھ روابط تھے وہ ان سے ملتے رہتے تھے۔ سید علی گیلانی

میر واعظ،یاسین ملک عبدالغنی لون سب کے را کے ساتھ رابطے تھے یہ بڑی عجیب بات ہے۔ سید علی گیلانی

پاکستان نے کشمیریوں کے ساتھ بڑی زیادتی کی اور وہی کچھ کیا جو افغان مجاہدین کے ساتھ کیا تھا۔ شیریں مزاری

ہم اس لئیے کمپرومائز کرتے رہے کہ بش نہں چاہتا یا ٹونی بلیر نہیں چاہتا۔ شیریں مزاری

مشرف نے پہلے کشمیر پر جلدی سے اپنے چار پوائنٹ بنا لئیے تھے بعد میں یہ کوشش کرتے رہے کہ اب ان کی وضاحت کیسے کریں۔ شیریں مزاری

کشمیری لیڈروں کے بھارت سے پیسے لینے کا مجھے پتہ نہیں سب کچھ پس پردہ ہوتا تھا لیکن روابط ہونا ایک حقیقت ہے۔سید علی گیلانی

میں مشرف کے کشمیر فارمولے کی حمایت کرتا ہوں کیونکہ کشمیری قیادت بٹی ہوئی ہے اس میں دراڑیں ہیں۔ معید یوسف

کشمیر میں یہ کہا جاتا ہے کہ اگر کسی کشمیری لیڈر کے معاشی حالات ٹھیک نہ ہوں تو وہ را کے دلت صاحب سے رابطہ کرے۔ معید یوسف

مشرف فارمولا کشمیر کا حتمی فیصلہ نہیں تھا وہ صرف یہ تھا کہ کشمیریوں کو اپنی نارمل زندگی گزارنے دیں اور بعد میں کشمیر کا حتمی حل ڈھونڈھیں۔ معید یوسف

سوائے گیلانی صاحب کے تقریباْ تمام کشمیری قیادت مشرف کا فارمولا ماننے کو تیار تھی۔ معید یوسف

زرداری صاحب نے فوج کے خلاف جو بیان دیا تھا اس کی وجہ سے اب بلاول کو سامنے لایا گیا ہے کیونکہ ان پر کوئی الزام نہیں ہے۔ معید یوسف

بلاول آزاد آدمی نہیں ہیں انہیں ابھی بھی کافی حد تک زرداری صاحب کنٹرول کرتے ہیں۔ معید یوسف

ایم کیو ایم کی طرف سے الفاظ کی جنگ چلتی رہے گی کیونکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن اب سیاسی جماعتوں سے نکل کر افراد تک آ گیا ہے۔ معید یوسف

کراچی میں آپریشن کا جاری رہنا ضروری ہے لیکن اس میں شفافیت بھی ضروری ہے۔ معید یوسف

کراچی میں اس وقت آپریشن کے بغیر گزارہ نہیں ہے۔ معید یوسف

کراچی آپریشن میں ہر کام طریقے سے اور باہمی اتفاق رائے سے ہونا چاہئیے۔ وسیم اختر

دہشت گردی کے خلاف آّپریشن میں مدارس اور کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئیے۔ شیریں مزاری

پنجاب میں کالعم تنظیموں کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہئیے جو نہیں ہو رہا، شیریں مزاری

میں اس وقت فوج میں جو احتساب کا پراسس چل رہا ہے اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ خواجہ آصف

کراچی میں بھتہ مافیا اربن ٹیررازم کی ایک شکل ہے۔ خواجہ آصف

کراچی میں دہشت گردی میں کسی نہ کسی سیاسی جماعت کا عسکری ونگ ملوث ہوتا ہے۔ خواجہ آصف

الطاف حسین نے جو زبان استعمال کی ہے وہ کوئی پاکستانی نہیں کر سکتا۔ خواجہ آصف

الطاف حسین میں بہادری ہے تو وہ پاکستان کے خلاف یہ زبان یہاں آ کر استعمال کریں۔ خواجہ آصف

میڈیا چار چار گھنٹے الطاف حسین کی تقریریں سناتا تھا اور جو کاٹ دیتا تھا اس کی شامت آ جاتی تھی۔ خواجہ آصف

کراچی میں آپریشن جاری رہے گا ورنہ امن قائم نہیں ہو سکتا۔ خواجہ۰ آصف

ایم کیوایم کو دہشت گرد جماعت کہنے والوں کے لئیے این اے دو سو چھیالیس کا رزلٹ سامنے ہے۔ وسیم اختر

الطاف حسین اگر دہشت گرد ہیں تو پھر شہباز شریف نے انہیں سینٹ کے لئیے ووٹ مانگنے کے لئیے فون کیوں کیا تھا۔ وسیم اختر

نواز شریف کے بھارت میں کاروبار ہیں اور ان کے بیٹے نے ان کی جان بچانے کے لئیے بھارت سے مدد مانگی تھی۔ وسیم اختر

کراچی کے عوام دہشت گردی کا شکار ہیں ان کے تحفظ کے لئیے آپریشن جاری رہنا چاہئیے۔ معید یوسف

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.