RSS Feed

22 March, 2016 06:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

21-MARCH-2016

میں انیس سو اٹھانوے سے لندن میں ہوں لیکن ابھی میں چار سال کے بعد پاکستان آیا ہوں۔ انیس ایڈووکیٹ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں شروع سے ایم کیو ایم کے لندن سیکریٹیریٹ کا حصہ ہوں لیکن ساری چیزیں وہیں سے نہیں چلتیں۔ انیس ایڈووکیٹ

ایم کیو ایم کے لندن سیکریٹیریٹ میں میں نے دیکھا کہ ڈان اور مافیا کس طرح کام کرتے ہیں۔ انیس ایڈووکیٹ

ام کیو ایم کے مافیا کے لوگ چھپے ہوئے ہیں لیکن بعد میں کچھ لوگوں کا جیسا کہ محمد انور طارق میر وغیرہ کا نام آیا۔ انیس ایڈووکیٹ

ایم کیو ایم میں ڈان کا کردار الطاف حسین کا ہے۔ انیس ایڈووکیٹ

ہم پہلے دن سے لوگوں کو باتیں ہیں بتا رہے ہیں کہ ایم کیو ایم نے لوگوں کو را کا ایجنٹ بنیایا اور کہا کہ کلفٹن میں اسلحے کی ٹریننگ لو۔مصطفی کمال

ایم کیو ایم والے ہماری باتوں کا جواب دیں اتنا سناٹا کیوں ہےکیا ہم جھوٹ بول رہے ہیں۔ مصطفی کمال

مجھے پچاس دفعہ پارٹی سے نکالا گیا کیونکہ میں روکتا تھا ٹوکتا تھا۔ انیس ایڈووکیٹ

الطاف حسین کی بیماری کی افواہیں ایم کیو ایم والے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئیے خود پھیلاتے ہیں انہیں سمجھنا آسان بات نہیں ہے۔انیس ایڈووکیٹ

الطاف حسین ہیپی آور کنٹرول کر لیں تو طبیعت تھوڑی بہتر ہو جاتی ہے ورنہ خراب ہو جاتی ہے ایک ڈیڑھ منٹ سے زیادہ تو وہ اپنے پاؤں پرکھڑے نہیں ہو سکتے۔ انیس ایڈووکیٹ

ہم کامیاب ہو گئے ہیں تین مارچ دو ہزار سولہ کو جو کام ہم نے کرنا تھا وہ کر دیا ہے۔ مصطفی کمال

ہم کسی سازش کے تحت پاکستان نہیں آئے اللہ تعالی کو منظور ہو گا تو ہم سے کام لے لے گا۔ مصطفی کمال

ہمارا ٹارگٹ کوئی نمایاں شخصیت نہیں ہے ہمارا ٹارگٹ عام آدمی ہے۔مصطفی کمال

ہم لوگوں کو جوڑنے کے لئیے آئے ہیں لوگ تشدد کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ مصطفی کمال

اگر یہ کہا جا رہا ہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے پاشا کو ہماراے ساتن ملانے کے لئیے گرفتار کیا ہے تو ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم انہیں نہیں لیں گے۔ انیس ایڈووکیٹ

ہم نے مر کر اللہ تعالی کو جواب دینا ہے ہماری جگہ الطاف حسین نے جواب نہیں دینا۔ مصطفی کمال

ہمارے پاس لوگوں کا تانتا بندھا ہے ایک صبح سے لے کر اگلی تک ہمیں کھانے کا موقع نہیں مل رہا۔ مصطفی کمال

دو دن انتظار کر لیں ہماری جماعت کا نام لوگوں کے سامنے آ جائے گا۔ مصطفی کمال

پارٹی کا نام لوگوں نے جو تجاویز دی ہیں انہی میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ مصطفی کمال

ہمارے منشور پر تھنک ٹینک کام کر رہے ہیں ہم ایک قابل عمل منشور لوگوں کے سامنے لایں گے۔ مصطفی کمال

ہم اختیارات نچلی سطح تک دیں گے تا کہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں۔ مصطفی کمال

ہم احتساب کے لئیے نیب سے کام نہیں لیں گے بلکہ چاہیں گے کہ لوگ احتساب کریں۔ مصطفی کمال

ایم کیو ایم کے جن دو ارکان اسمبلی نے استعفی دینے کا وعدہ کیا تھا وہ انہوں نے دے دئیے ہیں اور ڈاک کے زریعے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ مصطفی کمال

ہم بحران پیدا کرنے کے لئیے نہیں آئے بحران تو پہلے سے موجود ہے نوجوان را کے ایجنٹ بن چکے ہیں اور ان کی مایں رو رہی ہیں۔ مصطفی کمال

اگر ثابت ہو جائے کہ حماد صدیقی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے سانحہ میں ملوث ہیں تو ان سے پہلے میں خود کو پھانسی کے لئیے پیش کر دوں گا۔ مصطفی کمال

جب سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری ہوا حماد صدیقی میرے ساتھ تھے میں یہ بات عدالت میں بھی کہوں گا۔ مصطفی کمال

جو لوگ ہم سے مل رہے ہیں ہم انہیں کہہ رہے ہیں کہ وہ ہمارے مخالفین سے دوستی کریں ان کی عزت کریں۔ مصطفی کمال

ہم تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جایں گے ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ مصطفی کمال

ہم تمام لوگوں کو برابر کے مواقع دیں گے کراچی شہر کو امن دیں گے۔ مصطفی کمال

فاروق ستار معصوم آدمی ہیں ان کی کچھ مجبوریاں ہیں انہیں پریشان نہیں کرنا چاہتا۔ مصطفی کمال

قوموں کے پاس موقع آتا ہے کہ ماضی کی تلخیاں بھلا کر پھر سے ایک ہو جایں میں سمجھتا ہوں کہ وہ موقع آ گیا ہے۔ مصطفی کمال

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.