RSS Feed

2 April, 2015 16:42

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

02-APRIL-2015

پی ٹی آئی پورےملک میں متبادل سیاسی قوت کے طور پر سامنے آ رہی ہے لیکن خاص طور پر کراچی میں۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم کو چاہئیے کہ ہمارا جمہوری انداز میں مقابلہ کرے اور ماحول کو سازگار بنائے۔ شاہ محمود قریشی

ہمارے امیدوار پر ڈنڈے برسائے گئے ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا یہ جمہوری رویہ نہیں ہے۔ شاہ محمود قعریشی

الطاف حسین نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے جزبات کا اظہار الیکشن والے دن ایم کیو ایم کی حمایت میں نکل کر کریں۔ فاروق ستار

ہم کراچی میں لڑائی کرنے نہیں جا رہے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے لیکن پی ٹی آئی بھی ایک حقیقت ہے۔ شاہ محمود قریشی

جناح گراؤنڈ بھی کراچی کا ایک حصہ ہے ہم وہاں جلسہ کر سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم رینجرز اور فوج کی موجودگی میں بھی الیکشن لڑ چکی ہے اور جیت بھی چکی ہے۔ فاروق ستار

ایم کیو ایم کے متعلق ایک خوف کی سیاست والا تاثر پیش کیا جا رہا ہے۔ فاروق ستار

ہم کراچی الیکشن میں نہ لاٹھی استعمال کریں گے اور نہ بازو کا کریں گے۔ شاہ محمود قریشی

میں ایم کیو ایم کے شہدا کا احترام کرتا ہوں اور جناح گراؤنڈ میں ان کی قبروں پر پھول چڑھاؤں گا۔ شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم والے ان لوگوں کی اولاد ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے کی خاطر قربانیاں دیں اور ہجرت کی۔ شاہ محمود قریشی

میں اس بات کی حمایت کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے وقاص کے قتل کی تحقیقات کی جایں کہ اسے کس نے مارا۔ شاہ محمود قریشی

اس دفعہ فرشتے پی ٹی آئی والوں کے ساتھ ہیں۔ فاروق ستار

فاروق ستار تسلیم کر رہے ہیں کہ پہلے فرشتے ایم کیو ایم کے ساتھ تھے۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی نے مرکز میں مسلم لیگ ن ا ور صوبے میں پیپلز پارٹی سے مک مکا کر لیا ہے۔ فاروق ستار

پولیس کی نگرانی میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگیں اور وہ خود بھی اس عمل میں حصہ لیں تو سوال تو اٹھتا ہے۔ فاروق ستار

سندھ حکومت میں شمولیت کے لئیے فاروق ستار کل آصف زرداری کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور الزام ہم پر لگا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

ہم دھرنے میں تھے تو ایم کیو ایم ہمیں بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کا مشورہ دیتی تھی ہم نے بات چیت کی ہے تو مسلم لیگ ن سے مک مکا کا الزام لگا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا صفایا کر دیا ہے تو پھر اب وہ ہمیں سندھ میں کیوں گھسنے دے گی۔ شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم میں بڑے اچھے اور پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں ہم کراچی میں ہر جماعت سے جرائم پیشہ لوگوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

عمران خان کراچی کی صورت حال کا سارا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈال دیتے ہیں۔ فاروق ستار

ایم کیو ایم پر الزام لگانے کی بجائے ہماری مدد کریں اگر ہماری جماعت میں کرمنلز ہیں تو ان سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔ فاروق ستار

شاہ محمود قریشی کراچی آیں میں انہیں یہاں کی صورت حال پر بریفنگ دوں گا دور بیٹھ کر اندازہ نہیں ہو سکتا۔ فاروق ستار

میں فاروق ستار سے جناح گراؤنڈ میں بیٹھ کر بریفنگ لینے کے لئیے تیار ہوں۔ شاہ محمود قریشی

کراچی کے امن اور شہریوں کے لئیے میں تن تنہا فاروق ستار کے ساتھ جناح گراؤنڈ میں بیٹھنے کے لئیے تیار ہوں۔ شاہ محمود قریشی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.